کراچی میں لیاقت آباد کے نادرا آفس میں خاتون اینکر کو تھپڑ رسید کرنے کا معاملہ، اینکر کے خلاف بھی مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:32

کراچی میں لیاقت آباد کے نادرا آفس میں خاتون اینکر کو تھپڑ رسید کرنے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) کراچی میں لیاقت آباد کے نادرا آفس کے باہر پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں خاتون رپورٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع نادرا دفتر کے باہر خاتون صحافی کو سیکورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ رسید کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج تھی۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد سیکورٹی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اب نادرا حکام کی شکایت پر خاتون رپورٹر کیخلاف بھی سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :