مردان ‘ دکھی اور بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ضلعی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔ حمایت الله مایار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:34

مردان ۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ دکھی اور بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ضلعی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی سیکورٹی جیل کے قریب دارالامان کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دوسروں کے علاوہ ضلعی نائب ناظم اسد علی کشمیری ٬ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئے آفیسرز محید باچا ٬ افتخار خان٬ ضلعی کونسلرز فضل بادشاہ٬ قیصر درانی٬ ممتاز بہادر٬ مختیار احمد اور طارق خان بھی موجود تھے۔

ضلع ناظم نے کہا کہ اس وقت دارالامان کرایے کے مکان میں چل رہاہے منصوبہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلا منصوبہ ہے جو ضلعی حکومت کے توسط سے شروع کیاگیاہے چارکنال اراضی پر محیط دالاامان کی تعمیر پر2 کروڑ روپے لاگت آئیگی اوراسے ایک سال کی ریکارڈ مدت میں تعمیر مکمل کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ اس منصوبے سے مردان کے علاوہ صوابی ٬ ملاکنڈ اور دیگر قریبی اضلاع کے کسی بھی وجہ سے متاثرہ٬دکھی اور بے سہارا خواتین بھی استفادہ کرسکیں گی ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی سکمیوں کا آغاز متعلقہ ضلعی کونسلروں کے ذریعے شروع ہوچکا ہے دارلامان کی قیام کیلئے 2015-16کے بجٹ میں دو کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے حکام کو ہدایت کی۔ کہ کام میں معیاری میٹریل استعمال کریں۔ اور مقررہ وقت تک اسکی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ نیز اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ بعد میں حمایت اللہ مایار اور اسد کشمیری نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ ؂