مردان ‘ پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ‘ 136اشتہاریوں سمیت 734مشتبہ افراد گرفتار‘بھاری مقدار میں اسلحہ ٬منشیات اور مسروقہ گاڑیاں برآمد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:34

مردان ۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مردان پولیس نے 20دن سے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں 136اشتہاریوں سمیت 734مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ٬منشیات ٬مسروقہ گاڑیاں اور چھینے گئے سونے کے زیورات اورلاکھوں نقدی برآمد کرلی گئی ٬95 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے اس حوالے سے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی اپریشن شفیع اللہ گنڈاپورنے ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان ٬ڈی ایس پی حیدرخان کے ہمراہ صحافیوں کو بتایاکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ڈی آئی جی اعجاز احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او فیصل شہزاد کی براہ راست نگرانی میں ضلع کے طول وعرض میں کیاگیاجس کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب136 اشتہاریوںاور598مشکوک افراد کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 9کلاشن کوف ٬ 2کالاکوف٬5بندوق 87پستول 1700کارتوس 48کلو چرس 2لیٹر شراب ٬7موٹرسائیکل اور2لاکھ87ہزار نقدنوتولے سونے کے زیورات چار موبائل اور3موٹرکار آمد کرلئے گئے اس طرح تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کوگرفتار کرکے مال مسروقہ ایک لاکھ 26 ہزار روپے٬ 7 تولے سونااور واردات میں استعمال ہونے والے 2 عدد پستول بھی برآمدکرلئے گئے اورڈکیتی کے ملزمان اعجاز ولد عبدالرازق ٬ لعل ذادہ ولد وزیر محمد اور سلمان ولدعبد الاکبر ساکنان کھنڈرے گڑھی کپورہ کو گرفتار کرلیاگیا گرفتار ملزمان نے ضلع پشاور ٬چارسدہ ٬ صوابی اور مردان میں دیگر واردات کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے ایس پی اپریشن نے کہاکہ غیر رجسٹرڈ98کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ہیں انہوںنے مزید کہاکہ ضلع میں امن امان کی بہتری کے لئے پولیس چوکس ہے اورشہریوں کے بھرپورتعاون سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :