وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین مظفر خواجہ کی ملاقات

وزیراعلیٰ نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مظفر خواجہ کی خدمات کو سراہا‘ مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین مظفر خواجہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظفر خواجہ نے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے گرانقدر کام کیا ہے۔ مختلف ممالک خاص طور پر چین اور بیلاروس کے ساتھ حکومتی سطح اور نجی شعبوں میں کاروبار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور تعاون بڑھانے کے حوالے سے ان کی خدمات بے مثال ہیں۔وزیراعلیٰ نے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :