آئی جی پنجاب٬ مشتاق احمدسکھیر کے 07ڈی ایس پیز کے تقرری و تباد لے کے احکامات جاری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب٬ مشتاق احمدسکھیرا نی07ڈی ایس پیز کے تقرری و تباد لے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق٬ایس ڈی پی او سٹی شیخوپورہ فخر بشیر راجہ کو ایس ڈی پی او ملکوال منڈی بہائو الدین کی خالی آسامی پر٬ ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ٹوبہ ٹیک سنگھ عبدالرزاق نیازی کوایس ڈی پی او سٹی شیخوپورہ٬ ایس ڈی پی او شاہ پور سرگودھا عبداللطیف طاہر کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ٬ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر٬ تقرری کے منتظر٬ ڈی ایس پی جاوید انور کو ایس ڈی پی او بھوآنہ چنیوٹ کی خالی آسامی پر ٬ایس ڈی پی او گوالمنڈی لاہور غلام دستگیر کو ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ لاہور ٬ ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ لاہورقیصر مشتاق کو ایس ڈی پی او باغبانپورہ لاہو رکی خالی آسامی پر اورڈی ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن مِس طلعت حبیب کو ڈی ایس پی سکیورٹی آرپی او آفس ملتان کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

(سعید)