پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید سلطان شاہ کو کراچی سے سکھر جا تے ہوئے سپر ہائی وے پر پولیس نے یرغمال بنا لیا

․ ترجمان پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت ٬ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) سکھر سے تعلق رکھنے والے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید سلطان شاہ کو علاج کے بعد اپنے اہل خانہ سمیت کراچی سے سکھر جا تے ہوئے سپر ہائی وے٬ قاضی احمد کے مقام پر پولیس نے یرغمال بنا لیا․ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان پہ جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور گرفتار کر لیا گیا ․ ترجمان پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے واقع کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں․ یاد رہے گزشتہ دنوں وائس چیئرمین پاک سر زمین پارٹی اشفاق منگی پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد یہ دوسری بڑی کارروائی ہی․․