گلشن راوی ‘گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کرخاکستر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)گلشن راوی کے علاقے میں گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی کے علاقے میں پلاسٹک کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آغ بھڑ اٹھی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا پلاسٹک کا سامان جل کر خاستر ہو گیا تاہم اطالع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔