محروم طبقے کو چھوٹے قرضوں کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ٬ پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی کا قیام قومی مالی شمولیت کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ٬ اس طرز کے اداروں کے ذریعے پائیدار ترقی کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقہ کو چھوٹے قرضوں کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ٬ پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی کا قیام قومی مالی شمولیت کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ٬ اس طرز کے اداروں کے ذریعے پائیدار ترقی کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی کی رواں ماہ کے آخر میں افتتاح کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر خزانہ کو کمپنی چلانے کے حوالے شیئر ہولڈنگ سٹریکچر اور برطانیہ کے ڈی ایف آئی ڈٰ اور جرمنی کے ایف ڈبلیو پارٹنرز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی قومی سطح پر مالی شمولیت کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ٬ معاشے کے محروم اور غریب طبقہ کو چھوٹے قرضوں کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔

پی ایم آئی سی کے طرز کے اداروں کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔(وخ)

متعلقہ عنوان :