مسلم لیگ کے مقامی رہنماء نواز گوندل ایڈووکیٹ کا (ن) لیگ چھوڑ کر اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے مقامی راہنما نواز گوندل ایڈوکیٹ نے ن لیگ چھوڑ کر اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کواے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں ن لیگ کے مقامی راہنما نواز گوندل ایڈووکیٹ نے پارٹی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے پی ایم ایل کے چیف کوآرڈینیٹر احمد رضا قصوری٬ شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ تقدیرہ اجمل اور یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ ثاقب بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز گوندل نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کے گرداب سے صرف پرویز مشرف ہی نکال سکتے ہیں۔انہوں نے خوب سوچ سمجھ کر پرویز مشرف کی قیادت میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔احمد رضا قصوری نے ان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کی ترویج و ترقی کے لئے اپنا اہم کردارادا کریں گے۔