سائٹ لمیٹیڈمیں ملازمین وافسران کی جبری برطرفی ٬سرپلس پول میںڈالنے کی سازش سے سینکڑوں خاندانوںکا معاشی قتل ہوگا٬محمدفاروق ستار

سائیٹ انتظامیہ ادارے کے ملازمین وافسران کوملازمت کے آئینی وقانونی حق سے روک رہی ہے ٬انہیں ذہنی کرب میںبھی مبتلاکررہی ہے٬ کنونیر ایم کیو ایم پاکستان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹس(سائیٹ لمیٹیڈ)کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے 130ملازمین و افسران کی جبری برطرفی اور844 ملازمین وافسران کوسرپلس پول میںڈالنے کی اطلاعات پرشدیدمذمت کااظہارکیاہے اوراسے ملازمین کے خلاف گھنائونی سازش اور سینکڑوں خاندانوںکا معاشی قتل عام قراردیاہے۔

ایک بیان میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ سائیٹ لمیٹیڈکی متعصب انتظامیہ تسلسل کے ساتھ ملازمین وافسران کو جبری برطرفی کی سازشیںکررہی ہے اورادارہ10٬10سالوںسے کام کرنے والی130 ملازمین و افسران کی جائزبھرتیوںکوغیرقانونی قراردیکربلاجوازتنگ کررہی ہے اورملازمین کوملازمت کے آئینی وقانونی حق سے روک رہی ہے بلکہ انہیں ذہنی کرب میںبھی مبتلاکررہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ سائیٹ لمیٹیڈ کی انتظامیہ ایک جانب130ملازمین وافسران کوجبری برطرف کر کے انہیںروزگار سے محروم کرنے کی سازش کررہی ہے جبکہ دوسری جانب ادارے کے 844 ملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے کے لئے سیکریٹری انڈسٹری کوخط لکھ کرسندھ خصوصاًکراچی میں بے روزگاری میںاضافہ ہے اورسینکڑوںخاندانوںکے چولہے بندکررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سائیٹ لمیٹیڈکی متعصب انتظامیہ کایہ عمل سندھ خصوصاً کراچی اوراس کے شہریوں کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایک جانب حکومت سندھ ملازمتوں پر عائدپابندی ختم کر کے سندھ اورکراچی کے نوجوانوںکو روزگار دیکران میںپائی جانے والی مایوسی ختم کرنے کے دعویٰ کررہی ہے جبکہ اس کے برعکس سائیٹ لمیٹیڈ میںانتظامیہ گذشتہ 10دس سالوں سے روزگارپر کام کرنے والے ملازمین وافسران سے ان کاروزگارچھیننے کوششیںکررہی ہے جوملازمین کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ سائیٹ لمیٹیڈ ایک خود مختار ادارہ ہے جواپنے وسائل سے نہ صرف قومی خزانے میںجمع ہونے والے ریونیومیںبڑاحصہ دیتاہے بلکہ ملازمین وافسران کی تنخواہیںبھی خوداداکرتاہے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے مزیدکہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سائیٹ لمیٹیڈانتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ایسے کسی بھی اقدام کی کھل کر شدید الفاظ میںمذمت کرتی ہے اورمتاثرہ ملازمین و افسران کویقین دلاتی ہے کہ ایم کیوایم ان کے ساتھ اوران کے جائزحق کے لئے متحدہ ہرفورم پر آواز احتجاج بلندکرتی رہیگی۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ اور صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظورحسین وسان سے مطالبہ کیاکہ سائیٹ لمیٹیڈ کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے 130 ملازمین وافسران کی جبری برطرفی اور 844 ملازمین کو سرپلس پول میںڈالنے کی سازشوں کافی الفور نوٹس لیاجائے اورانتظامیہ کوپابندکرکے سینکڑوںگھروں کے چولہوںکاٹھنڈاکرکے انہیںفاقہ کشی کی جانب دھکیلنے کاعمل بند کرایا جائے۔