انٹری ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود داخلہ نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر پرنسپل ایچی سن کالج اور بورڈ آف گورنر کو نوٹس جاری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے انٹری ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود داخلہ نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر پرنسپل ایچی سن کالج اور بورڈ آف گورنر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری نصراللہ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کے بیٹے نے ایچ سن کا لج میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ دیا اور اس ٹیسٹ کو پاس کرلیا تاہم اس کے باوجود اس کے بیٹے کو داخلہ نہیں دیا جارہا ۔

فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ کالج انتظامیہ کو میرٹ کے مطابق داخلے دینے کا حکم جاری کیا جائے ۔ عدالت نے پرنسپل ایچی سن کالج اور بورڈ آف گورنر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :