Live Updates

امریکی معاون وزیر بھی شہباز شریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے معترف

پولیسنگ نظام میں جدت لانے کیلئے موثر اقدامات پرشہباز شریف کے ویژن کی زبردست انداز میں تعریف پنجاب پولیس کا ہیڈ کوارٹر لاس اینجلس٬شگاگواوردیگر ہیڈ کوارٹرزکی طرح کے معیار کا ہے‘ ولیم برا$ن فیلڈ کی ملاقات میں گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) امریکہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی انسداد منشیات و امور نفاذ قانون ٬ولیم آر براؤن فیلڈ نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے پران کے ویژن کی زبردست انداز میں تعریف کی اور امریکی معاون وزیر نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلی شہباز شریف نہ صرف ایک بہترین منتظم ہیں بلکہ ان کی قیادت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب میں پولیسنگ کے نظام کی بہتری کیلئے جوجدت اپنائی گئی ہے وہ لائق تحسین ہے اور پنجاب پولیس کو جدید فورس بنانے کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف اوران کی پوری ٹیم کو جاتا ہی-امریکی معاون وزیر نے بتایا کہ میں گزشتہ ساڑھے پانچ برس کے دوران دنیا کے 90سے زائد پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرچکا ہوںلیکن پنجاب پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہاں اعلی معیار کا کام ہورہا ہے٬خصوصاً پنجاب پولیس کا ہیڈ کوارٹر لاس اینجلس٬شگاگواوردیگر ہیڈ کوارٹرزکی طرح کے معیار کا ہی-انہوںنے کہا کہ پنجاب میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جو زبردست اقدامات کئے گئے ہیں وہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہترین اورشاندار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں ان کی متحرک ٹیم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب پولیس کو نیا چہرہ دیا ہے اور یہ بہترین پولیس سروس کے معیار پر پورا اترتی ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :