نادرا دفترکراچی میں خاتون صحافی سے بدسلوکی ٬ وفاقی وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا٬ انکوائری کا حکم

صحافتی ذمہ داریاں سر انجام دینے والے میڈیا نمائندگان سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی٬چودھری نثارعلی خان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے نادرا دفترکراچی میں خاتون صحافی سے بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے نادرا دفترکراچی میں خاتون صحافی سے ہونیوالی بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے٬وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ صحافتی ذمہ داریاں سر انجام دینے والے میڈیا نمائندگان سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :