گلستان جوہر پولیس چوکی احسن آباد کے انچارج نے بھتہ خوری شروع کردی ٬ انکار پر 60سالہ بوڑھا دوکاندار منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار

چوکی انچارج کا سول سوسائٹی نمائندوں سے ملنے سے انکار ٬ علاقہ مکینوں کا احتجاج ٬ بھتہ اوپر تک پہنچاتا ہوں جس کو شکایت کرنی ہے جاکر کرو٬ انچارج ْ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) گلستان جوہر پولیس چوکی احسن آباد کے انچارج نے بھتہ خوری شروع کردی ٬ انکار پر 60سالہ بوڑھا دوکاندار منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار ٬ چوکی انچارج کا سول سوسائیٹی نمائندوں سے ملنے سے انکار ٬ علاقہ مکینوں کا احتجاج ٬ بھتہ اوپر تک پہنچاتا ہوں جس کو شکایت کرنی ہے جاکر کرو ٬ دیکھوں کون کارروائی کرتا ہے : چوکی انچارج کی وفد کو دھمکیاں ٬ بے گناہ بزرگ شہری کو گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : ہیومن رائٹس کمیشن کے رہنما اسحاق شیخ کی صحافیوں سے گفتگو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق؛ گلستان جوہر پولیس کی حدود میں واقع احسن آباد چوکی کے انچارج فراصت شاہ کی جانب سے علاقے میں دوکانداروں اور عام شہریوں سے دیدہ دلیری سے بھتہ وصولی کے خلاف علاقہ مکینوں نے حبیب اللہ شیخ ٬ گلاب مینگل ٬ غلام شبیر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور چوکی انچارج کے خلاف نعرے بازی کی ٬ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیون کو بتایا کہ گذشتہ روز مذکورہ چوکی انچارج نے بھوسے کی دوکان چلانے والے 60سالہ بوڑھے شخص ابراہیم ولد میر محمد شیخ کو بھتہ نہ دینے پر منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل کرادی ٬ بوڑھے شخص کی بیگناہ گرفتاری کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ اسحاق شیخ علاقے کے معززین کے ساتھ جب چوکی انچار ج سے ملاقات کیلئے گیا تو اس نے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اوپر تک بھتہ پہنچاتا ہوں جسے شکایت دینی ہے جاکر دو ٬ دیکھوں میرے خلاف کون کارروائی کرتا ہے ٬ اسحاق شیخ نے بعد ازاں گرفتار بوڑھے شخص ابراھیم کے بھائی حبیب اللہ شیخ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی کراچی میں موجودگی کے باوجود پولیس نے بھتہ خوری اور مظالم کی انتہا کردی ہے ٬ بھتے کی لالچ ساٹھ سالہ ابراہیم شیخ کو گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ٬ انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ چوکی انچارج کے خلاف کارروائی کرکے فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اور بیگناہ گرفتار بوڑھے شخص ابراہیم شیخ کو جھوٹے مقدمے سے رہائی دلائی جائے ۔