کراچی٬ وزیرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ نے پبلک ہیلتھ خیرپور آفس ٹو صبح 9 بجے نہ کھلنے کا نوٹس لے لیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیربرائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ نے پبلک ہیلتھ خیرپور آفس ٹو صبح 9 بجے نہ کھلنے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر کلرک محمد ایوب کاندھڑو٬ عطا حسین رند اور جونیئر کلرک جمن جروار ملازم کو معطل کردیا. صوبائی وزیر فیاض علی بٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام دفاتر صبح 9 بجے تک کھل جائیں اور اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کہ تمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کی دفاتر کا سرپرائز دورہ کرونگا٬ اور مقررہ وقت پر دفاتر نہ کھلنے افسران اور تمام عملے کہ خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبے کے تمام دفاتر میں ملازمین کی بر وقت حاضری اور موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔