گورنر سندھ اور سابق میئر کراچی کے مابین الزامات کا تبادلہ نہیں بلکہ بے گناہوں کا لہو بول رہا ہے٬سینیٹر شاہی سید

ڈاکٹر عشرت العباد خان گورنر سندھ کے منصب پر فائز رہنے کا اخلاق جواز کھوچکے ہیں٬ صدر اے این پی سندھ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سابق میئر کراچی مصطفی کمال کے مابین الزامات کا تبادلہ نہیں بلکہ بے گناہوں کا لہو بول رہا ہے برسوں ہم چلا چلا کر فریاد کرتے رہے مگر کسی نے بریاد نہیں سنی٬ ہم نے سینکڑوں مرتبہ بتایا کہ قاتلوں کا کھرا کہاں جاکر نکلتا ہے مگر کسی نے ہماری باتوں پر کان نہیں دھرا٬اب گھر کے بھیدی خود لنکا ڈھارہے ہیںخدارا ریاست حرکت میں آئے بے گناہوں کا لہو چیخ چیخ کر پکار رہا ہے مگر ریاست گونگی بہری بنی ہوئی ہے ڈاکٹر عشرت العباد خان اب مذید گورنر سندھ کے منصب پر فائز رہنے کا اخلاق جواز کھوچکے ہیں٬باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میںاے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے ممبر سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ 12 مئی 2007 والے دن سیاسی کارکنان قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے یہ سانحہ ملکی تاریخ کا پہلا سانحہ تھا جسے پوری دنیا نے کیمرے کی آنکھ سے دیکھا تھا٬سابق سٹی ناظم اور گورنر سندھ کے باہمی الزامات کے بعد اب سب کچھ عیاں ہوچکا ہے سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات کے لیے اب مذید کس قسم کی کی گواہی اور ثبوت درکار ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ بارہ مئی پر فی الفور جے آئی ٹی تشکیل دی جائے پوری قوم انتظار میں ہے کہ قانون کب ہرکت میں آئے گاسمجھ سے بالاتر ہے کہ سانحہ بارہ مئی کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلوانے میں اب کونسی رکاوٹ حائل ہے ۔