Live Updates

کے پی کے اسمبلی اجلاس میں حکومتی پارٹی کے اراکین کی عدم شرکت عمران خان ٬وزیراعلیٰ کے پی کے پر عدم اعتماد کا مظہر ہے٬سینیٹر روبینہ خالد

وزیراعلیٰ ٬صوبائی وزراء بنی گالہ میں حاضریاں لگانے میں مصروف ہیں ٬وہ جانتے ہیں ان کی حکومت عمران خان کی وجہ سے ہے جو طالبان اورحکیم اللہ محسود کی مرہون منت ہے٬ بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ کے پی کے اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی پارٹی کے اراکین کی عدم شرکت عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے پر عدم اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں وزیراعلیٰ سمیت وزراء اور اراکین کی عدم دلچسپی اس بات کی نشاندہی ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء صرف بنی گالہ میں حاضریاں لگانے میں مصروف ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی حکومت عمران خان کی وجہ سے ہے جو طالبان اور حکیم اللہ محسود کے مرہون منت ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی عوام کی نمائندہ پارٹی ہوتی تو صوبائی اسمبلی سے غیر سنجیدہ رویہ نہ رکھتی۔ پی ٹی آئی کے اس طرز عمل کی وجہ سے صوبہ اور عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :