کشمیر کا پرامن حل خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے ٬ سردار ایاز صادق

پاکستان کشمیر ی عوا م کی جدوجہد کی اخلاقی ٬سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ٬ سپیکر کی لارڈز نذیر سمیت دیگر بر طانوی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں پائیدار امن کے قیام اور تر قی کے لیے ضر وری ہے٬ پاکستان اقوام متحدہ کی قر ار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیر ی عوا م کی جدوجہد کی اخلاقی ٬سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

لند ن سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سر دار ایاز صادق نے ان خیالات کا اظہار بر طانوی اراکین پارلیمنٹ کو بھارت کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی افواج کی طر ف سے معصوم کشمیری عوام پر پیلٹ گن کے استعمال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا۔اس موقعہ پر لا ر ڈز نذیر احمداور لارڈز قربان حسین اور دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

سپیکر نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں خواتین اور بچوں پر انتہائی شر مناک اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم علاقائی اور بین الا قوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔