صدرمملکت ممنون حسین آج 22 سے 25اکتوبر تک قطر کا دورہ کریں گے

امیر قطر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے٬ دونوں جانب سے باہمی تعلقات کے اہم پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) صدرمملکت ممنون حسین آج 22 سے 25اکتوبر تک قطر کا دورہ کریں گے٬ وہ امیر قطر اوردیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات کے اہم پہلپہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی امور اور بین الاقوامی پیش ہائے رفت پربھی بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اورقطرکے درمیان تمام شعبوں میں شاندار تعلقات استوار ہیں٬ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور اقوام متحدہ و او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عوامی سطح پر روابط کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ قطر میں ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں جو قطر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :