فیصل آباد٬ زرعی یونیورسٹی میں طالبات کے مابین سائیکلنگ ریس لائبہ شہباز نے جیت لی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) زرعی یونیورسٹی میں طالبات کے مابین سائیکلنگ ریس لائبہ شہباز نے جیت لی نوال کی دوسری اور ثنیہ سعید کی تیسری پوزیشن۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ورلڈ اسپیس ویک کے دوران جاری تقریبات کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی میں مقامی اسکول کے طالبات کے درمیان سائیکل ریس کا مقابلہ ہوا سات سو میٹر فاصلے کی ریس میں چوبیس طالبات نے شرکت کی ریس کے دوران سائیکل ٹکرانے سے گر کر ایک طالبہ زخمی ہو گئی جسے ریسکیو عملے نے طبی امداد فراہم کی لائبہ شہباز نے پہلی ٬ نوال نے دوسری اور ثنیہ سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طالبات نے کہا کہ اگر اسی طرح انہیں مواقع ملتے رہے تو وہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔

متعلقہ عنوان :