اسلام آباد کو بند کرنے والے حقیقی معنوں میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں

صوبائی وزیر زکواة وعشر ندیم کامران کی لیگی خواتین رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر زکواة وعشر ندیم کامران نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے والے حقیقی معنوں میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں اور غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ خواتین کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ضلعی کمیٹیوں میں خواتین کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی خواتین رہنمائوں عطیہ ربنواز ٬ روبینہ شاہین ٬ فہمیدہ چوہان سے کی گئی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

ندیم کامران نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی مسلمل لیگ (ن) کی ہی حکومت ہو گی کیونکہ موجودہ حکومت اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہی ہے جبکہ عمران خان جھوٹ کی سیاست کررہے ہیں اور ان کے دھرنے کا مقصد حکومت کو گرانا ہے نہ کہ جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے اور پوری قوم نے احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ پوری قوم چاہتی ہے کہ ترقی ہو اور خوشحالی آئے اور ترقی و خوشحالی کے لئے موجودہ حکومت عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہو ئی لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پایا جائے گا جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :