سی پیک کے خلاف عالمی طاقتیں منفی پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہیں٬ ہندوستان نے پیسہ لگا کر کالا باغ ڈیم رکوایا٬ آج بنا ہوتا تو ملک کو فائدہ ہوتا ٬جن صوبوں میں علاقائیت کی بنیاد پر سیاست ہوئی وہ ترقی نہ کر سکے٬ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا پنجاب یونیورسٹی میں خطاب
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:04
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ جن صوبوں میں علاقائیت کی بنیاد پر سیاست ہوئی وہ ترقی نہ کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت صوبوں میں سب نیشنلزم کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پیسہ لگا کر کالا باغ ڈیم رکوایا جو اگر آج بنا ہوتا تو ملک کو فائدہ ہوتا اور خیبر پختونخوا ہر سال سیلاب میں نہ ڈوبتا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ثقافتی تغیر بہت ذیادہ ہے۔ ماضی میں اسے فساد کے لئے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سب سے بڑا چیلنج امن و امان کے قیام کا تھا آج صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد واضح ہونا چاہئے بدقسمتی سے آج کی تحقیق حکومت سے منسلک نہیں۔ ہم نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو حکومت کے تھنک ٹینک کا درجہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی و سیاسی بنیادوں پر بننے والی طلباء تنظیموں سے نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایکو اکنامک زون بنا رہے ہیں اور گلگت بلتستان کو قراقرم ہائی وے کے ساتھ ساتھ تین دیگر بڑی شاہراہوں سے لنک کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 10 لاکھ ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ٹی وی سکرین پر صرف مایوسی پھیلائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں آگے بڑھنے کے لاتعداد مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے نوجوان طلباء و طالبات سے اپیل کی وہ عوام میں بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام کے لئے پنجاب کے عوام کے ٹیکس سے مدد کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 32 کروڑ روپے مالیت کی پہلی ایم آر آئی مشین وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے جلد ہی کام شروع کرے گی۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو سکالرشپس فراہم کرنے پر بھی میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کے لئے مخصوص نشستوں میں اضافہ کرنے٬سکالرشپس فراہم کرنے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے۔ اشرف صدا نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کے گلگت بلتستان میں چرچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے شہباز شریف ہیں اور انہیں ملنا بہت آسان ہے اور یہ عوامی مسائل حل کرنے میں دن رات لگے رہتے ہیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو سوینر پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.