گلگت بلتستان میں پولیو٬دہشت گردی ٬جرائم کے خاتمے کے لئے پنجاب کے آئی ٹی منصوبے اپنائیں گے ‘ حافظ حفیظ الرحمان
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:04
(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا ای۔
ویکسی نیشن پروگرام اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے پنجاب کا سیف سٹی پروگرام شروع کریں گے نیز ڈاکٹر عمر سیف سے اپنے صوبے کا نیاایجوکیشن بل ڈرافٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی اور آئی ٹی یونیورسٹی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے شاندار کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے شروع کیے پروگرام دیکھ کر لگتا ہے کہ ڈاکٹر عمر سیف کانعرہ ہے ’’ہر جرم پہ نظر ۔‘‘انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور پنجاب حکومت گذشتہ ڈیڑھ سال سے ملکر کام کر رہے ہیں تاہم اب اس باہمی شراکت میں مزید اضافہ ہوگا۔حافظ حفیظ الرحمن نے سیف سٹی پروگرام کے تحت لاہور میںپانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کو سراہا اور کہا کہ چار سال پہلے اسلام آباد میں بھی سیف سٹی منصوبہ شروع ہوا تھا جو ادھورا ہی رہ گیا لیکن پنجاب حکومت بہت کم لاگت میں یہ منصوبہ مکمل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ پاکستان میں ہر دہشت گرد اور مجرم سمارٹ مانیٹرنگ کے شکنجے میں آئے گا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عمر سیف نے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاق٬ آزاد کشمیر٬ خیبر پختونخوا ٬ بلوچستان اور سندھ بھی ہمارے منصوبوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی شعبہء تعلیم٬ صحت٬ پولیس سمیت متعدد محکموں کی بہتری کے لئے ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میںسمارٹ مانیٹرنگ کے پروگرام شروع کیے ہیں جن سے بالخصوص سکولوں٬ ہسپتالوں اور تھانوں میں حاضری کی شرح پہلے سے بہتر ہوئی اوران کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تھانہ اور پٹوار کلچر کے خاتمے کے لئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم٬ ایف آئی آر کی کمپیوٹرائزیشن٬ کرائم میپنگ سسٹم٬ پولیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم اور بائیومیٹرک سسٹم شروع کیا گیا۔ پولیس کے یہ منصوبے سندھ حکومت کو مفت فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی کی روک تھام کے لئے پنجاب کا سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ سسٹم بہت موثر ثابت ہو رہا ہے جس کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی ریکارڈ شدہ آواز میں شہریوں سے سرکاری دفاتر میں ممکنہ رشوت ستانی یا بدسلوکی کے بارے معلومات لیتے ہیں اور شکایات پر کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے مہمان وزیر اعلیٰ کو ارفع ٹاور کا یادگاری ماڈل بھی پیش کیا ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.