پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین ناصرالدین فتح ککڈا یورپ کے ددورے پر روانہ

سہیل اشرف وہرہ نے قائمقام چیئرمین کی ذمہ داری سنبھال لی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم ای) کے چیئرمین ناصرالدین فتح ککڈا یورپ کے دورے پر روانہ ہو گئے وہ ایک ہفتہ قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ناصرالدین فتح ککڈا کی غیر موجودگی میںپی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین سہیل اشرف وہرہ بطور قائمقام چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ممبران کو جاری کیے گئے سرکلر میں ہدایت کی ہے کہ وہ کسٹم سمیت دیگر کاروباری امور کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے سہیل اشرف وہرہ سے رابطہ کرسکتے ہیں اس ضمن میں ان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :