اقلیتی برادری کو پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے٬ڈاکٹر کھٹو مل جیون

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے۔محکمہ اقلیتی امور کے تحت اقلیتی برادری کے مسائل اور ا ن کے فوری حل کے لئے ڈویژن کی سطح پر گریوینسز سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جس کا انچارج گریڈ18کا افسر ہے ۔

یہ بات انہوں نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو 24اکتوبر تک تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کے احکامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ موجودہ سندھ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے اور سندھ میں اقلیتی برادری کو آئین کے مطابق حقوق فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں موجود اقلیتی برادری اپنے آپ کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتی ہے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کو ہر ممکن سہولیات دینے اور ان کی عبادت گاہوں کی تزئین وآرائش اور محفوظ بنانے کے لئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :