پاکستان میں پارلیمانی طرز حکومت ہے٬ پاکستان کے تمام ادارے خواہ وفاقی ہوں یا صوبائی وہ پارلیمان کو جوابدہ ہیں ٬ڈاکٹرحامد خان اچکزئی

قائمہ کمیٹیاں محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی فرائض سرانجام دے رہی ہیں تمام اداروںکا فرض ہے کہ ان سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے کمیٹیوں کو مضبوط کریں٬صوبائی وزیر منصوبہ بندی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی طرز حکومت ہے٬ پاکستان کے تمام ادارے خواہ وفاقی ہوں یا صوبائی وہ پارلیمان کو جوابدہ ہیں ٬ بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں بالخصوص پبلک اکا$نٹس کمیٹی کو کسی بھی صوبائی ادارے کاآڈٹ اور ریکارڈ طلب کرنے کا حق اوراختیار حاصل ہے٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دورے کے موقع پر اتھارٹی کے افسران اور یونین کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی فرائض سرانجام دے رہی ہیں تمام اداروںکا فرض ہے کہ ان سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے کمیٹیوں کو مضبوط کریں٬ کمیٹیوں کی بہتر کارکردگی صوبائی حکومت ٬ اسمبلی اور ہمارے اداروں کی کامیابی ہے٬ صوبائی وزیرنے کہا کہ وہ اور صوبائی حکومت بی ڈی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے حتیٰ الوسع کوشش کر رہے ہیں٬ اس حوالے سے بی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل کے حل اور اتھارٹی کو درپیش مالی و دیگر مشکلات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں٬ تاہم بی ڈی اے کا ہر افسر اپنی کارکردگی اور دفاع کا خود ذمہ دار ہے انہوں نے ہدایت کی کہ پبلک اکا$نٹس کمیٹی سمیت کوئی بھی کمیٹی بی ڈی اے سے جو بھی دستاویزات طلب کرے وہ بروقت پہنچائیں جائیں بالخصوص انہوں نے پبلک اکا$نٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کئے گئے بی ڈی اے کے گذشتہ دور حکومت کا ریکارڈ کو فوری طور پر کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :