بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے بجٹ کو 4فیصد سے بڑھا کر 24فیصد کر لیا ہے٬عبدالرحیم زیارتوال

نان رجسٹر ڈ ٹیچرز کیخلاف ڈیٹا جمع کرنے کیلئے مہم شروع کر دی ٬اب تک 7ہزار ٹیچرزنے فارم بھر لیے مزید فارم جمع کرانے کیلئے انتظار کر رہے ہیں٬ وزیر تعلیم بلوچستان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے بجٹ کو 4فیصد سے بڑھا کر 24فیصد کر لیا ہے نان رجسٹر ڈ ٹیچروں کے خلاف ڈیٹا جمع کرنے کیلئے مہم شروع کر دی جو اب تک 7ہزار ٹیچروں نے محکمہ کی جانب سے فارم بھر لیے مزید فارم جمع کرانے کیلئے انتظار کر رہے ہیں جمع نہ کرنے والے ٹیچروں کے خلاف کارروائی کرینگے غیر حاضر ٹیچروں کے خلاف حکومت نے کارروائی کی تو ہم ریکاوٹ نہیں بنے گے بلکہ حکومت کے ساتھ دینگے محکمہ میں گھوسٹ سکول گھوسٹ ٹیچر ز کی موجودگی ناممکن بن جائے گی محکمے کے 76ہزار ملازمین جن میں 10ہزار سپورٹنگ اسٹاف جبکہ 66ہزار اساتذہ ہیں ۔

انہوںنے یہ بات جمعہ کے روز سرکاری ٹی وی کرنٹ افیئر کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی حبیب الرحمٰن نے بھی حصہ لیا صوبائی وزیر نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنھبال لی تو اس وقت تعلیم اور صحت ادارے تباہ امن امان نام کوئی چیز نہیں تھی لیکن ہم نے اس سلسلے میں ہمت نہ ہاری امن امان کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کیے اور تعلیمی اداروں میں میرٹ کے مطابق 5ہزار ٹیچرز کو بھرتی کیے انہوںنے کہا کہ عنقریب 4ہزار مزید ٹیچروں کو بھرتی کرینگے اور بلوچستان بھر میں پرائمری سکولوں کو مڈل کو ہائی بنائیں گے اور اسی طرح تمام علا قوں میں گرلز سکول اور کالج بھی بنائیں گے انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں گھوسٹ سکولوں کے بارے میں پہلے سے شکایت موصول ہو چکے ہیں اور محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں تمام ٹیچرز جو اس وقت صوبے میں 76ہزار اساتذہ ہے ان سے ڈیٹا مکمل کرنے کیلئے فارم ان کے حوالے کیا تاکہ وہ تمام کوائف لکھ کر فارم محکمہ کے حوالے کریں لیکن اس وقت صرف 7ہزار ٹیچروں نے یہ فارم ہمارے حوالے کیا انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں مزید ٹیچروں کے فارم کی وصولی کیلئے انتظار کر رہے ہیں اگر نہیں کیا تو اے جی آفس سے رابطہ کرینگے اور ڈبل ملازمت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرینگے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے شکایت سیل کو بھی قائم کر دیا گیا ہے اور جہاں بھی کوئی شخص شکایت کر سکتا ہے لیکن اس میں تعصب اور ذاتی اناد سے بالا تر ہونگے انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ عوام کو روزگار کے ساتھ صحیح تعلیم بھی فراہم کیا جائے گورنمنٹ ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی غیر حاضر ٹیچروں کی حمایت کی اور نہ ہی بغیر ضرورت کے ہڑتال کی ہے ہمارے کوشش ہے کہ اپنے بچوں کو صحیح تعلیم کو فراہم کیا جائے لیکن حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے پروموشن کوٹے پر عمل درآمد اور اس وقت فنانس میں 4ارب روپے ہیں وہ ہمارے حوالے کیا جائے انہوںنے کہا کہ حکومت نے گھوسٹ اور غیر حاضر ٹیچروں کے خلاف کارروائی کی تو ہم ساتھ نہیں دینگے بلکہ حکومت کے کارروائی کی حمایت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :