پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں پھنسانے والے صحافی کو 15 ماہ قید کی سزا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی صحافی مظہر محمود کو قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں پندرہ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔مظہر محمود پر پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں پھنسانے کا الزام ثابت ہوگیا جبکہ مظہر محمود پر قانون کو گمراہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

53 سالہ کی میچ فکسنگ کی اسٹوری کی وجہ سے سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ٬ محمد آصف اور محمد عامرکو میچ فکسنگ کے الزام میں سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پرپانچ سال کے لیے عالمی کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ گزشتہ ماہ مظہر محمود اور ان کے ڈرائیور پر جرم ثابت ہوگیاتھا جس کے بعد آج کی سماعت میں انہیں سزا سنا دی گئی۔