پی سی بی الیون نے آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ میں107رنز سے ہرادیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:54

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پی سی بی الیون نے آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ میں107رنز سے ہرادیا۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین آرمی 196 رنز کے تعاقب میں88 رنزبناسکی۔ڈیوٹ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سی22 گیندوں پر 35سکورکیا۔غلام مرتضی نے چار وکٹ ٬احمد شفیق نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پی سی بی یوتھ الیون نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں پر195 رنز بنائے تھے۔ وقاص علی 57 ٬فہد عثمان 53اورولید انجم نی39 جبکہ علی زریاب نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔گل مور,مرامہ اور ڈیوڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مہمان خصوصی کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر پی سی بی ایگزیکٹوکونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی اور آسٹریلین ہائی کمشنر یورک یوزیک بھی موجود تھے۔مہمان ٹیم آخری میچ ہفتے کو پولیس الیون کے ساتھ باغ جناح میں کھیلے گی۔