آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کے دورے سے دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان پرامن ملک ہے٬کورکمانڈر لاہور

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:54

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا ہے کہ آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم کے دورے سے دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور انشااللہ جلد دوسری ٹیمیں بھی یہاں آکر کھیلیں گی‘ مہمان کھلاڑی واپس جاکر پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کریں گے کہ پاکستان کے حالات بہت سازگارہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عمدہ کھیل پر دونوں ٹیموں کومبارک باد دی۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان کی مہمان نوازی کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ یہاں کے انتظامات اور مہمان نوازی سے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔دونوں ٹیموں نے زبردست ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کرکٹ کا کھیل سب کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کے آنے سے باقی ٹیموں کے یہاں آنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :