میٹرو منصوبے کے تکمیلی مراحل کیلئے بجلی لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:52

ملتان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 11KVحسین آگاہی اور عید گاہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی 22تا25اکتوبر کو میٹروبس منصوبے کے سلسلہ میں ہائی ٹینشن اور لوٹینشن لائنوں کی منتقلی کے باعث ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

22اکتوبر کو 132KVجہانیاں گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV جہانیاں II٬ جہانیاں انڈسٹریل اور ملتانی والا فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے چار بجے سہ پہر تک٬ 24اکتوبر کو 132KVباٹی بنگلہ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVاکبر آباد اور باقرپورفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہرتک٬ 132KVمیران پورگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV لطف پور٬ 12ایم پی آر٬ السہیل٬ رسول پور٬ الکرم اور القاسم فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک٬25اکتوبرکوملتان شہر کے 132KVانڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV انڈسٹریل اسٹیٹ IIIاور انڈسٹریل اسٹیٹ IVفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک٬ 11KVابدالی فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک٬132KVبہاولپور گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVایم ای ایس ون٬ نورمحل٬ یونیورسٹی کیمپس٬ کڈنی سنٹر٬ انڈسٹریل اسٹیٹ اور غنی پور فیڈرز ٬66KVچشتیاں گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV مدرسہ فیڈر٬ 66KVڈاہراں والاگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV سٹی٬ بخشن خان٬ المراد٬ شہیدچوک٬ چنا والا اور الغازی فیڈرز٬132KVنوراحمد والی گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV وہوا٬ ٹبی قیصرانی٬ نوراحمد والی٬ نیوٹی کیوسٹی٬ بھاٹی اور جلووالی فیڈرزسے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک٬ 132KVشیخ فاضل گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV غازی٬ نیوفردوس اور نیوشیروالا فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک٬ 22تا25اکتوبر کو132KVخانیوال گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV سٹیIIIفیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک٬ 132KVمیاں والی قریشیاں گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVچکرن شریف فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک٬24اور25اکتوبر کو132KVقاسم پور گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV سورج کنڈ روڈ اور نشاط روڈ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک٬ 132KVجلال پورپیروالہ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV غازی پور٬ ظفرآباد٬ علی پور ٬ انڈسٹریل اور خانبیلہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک٬ 500KV یوسف والا گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV پاکپتن روڈ فیڈر ٬132KVساہیوال اولڈگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV رائل پام٬ سیڈ کارپوریشن اور صفیہ رائس ملز فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :