رواںمالی سال میپکو سسٹم میں797ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزکی تنصیب مکمل

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:52

ملتان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور سسٹم بہتر بنانے کے لئے رواں مالی سال 2016-17؁ء کے دوران 797مختلف استعدادکار کے نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں ۔ ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ53ہزار603ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں سال نصب ہونے والے ٹرانسفارمرز میں10کے وی اے کے 6٬15کے وی اے کے 6٬ 25کے وی اے کے 456٬50کے وی اے کے 139٬100کے وی اے کے 45٬200کے وی اے کے 71٬400کے وی اے کے 12اور630کے وی اے کے 4ٹرانسفارمرز شامل ہیں ۔جولائی تاستمبر 2016؁ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملتان سرکل میں 115٬ ڈی جی خان سرکل میں 38٬ وہاڑی سرکل میں 137٬ بہاولپور سرکل میں 137٬ ساہیوال سرکل میں 149٬ رحیم یار خان سرکل میں 45٬ مظفرگڑھ سرکل میں 58٬ بہاولنگر سرکل میں 60اورخانیوال سرکل میں 58نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔