قومی اسمبلی کے حلقہ 258 پرہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والی28امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 258 پرہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے جمعہ کوکاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔مختلف جماعتوں کے 28 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کے کاغذات بحال ہوگئے ہیں جبکہ ن لیگ کے شاہد آرائیں٬ خان محمد خانی ودیگر کے بھی کاغذات بحال کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مسرور سیال٬ نثار اعوان اور ہادی بخش کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔ متحد ہ کے ممتاز عمرانیاور منظور جوکھیو کے فارم بحال ہوگئے ہیں۔کاغذات بحال ہونے والے دیگر امیدواروں میں راجا رزاق٬ نعمان مراد ودیگر شامل ہیںجبکہآزاد امیدوار عمر خطاب کی عمر 25 سال سے کم ہونے پر فارم مسترد کردیئے گئے۔کاغذات کی جانچ پڑتال رٹرننگ افسر محمد اکرام اور آصف خان نے کی۔