کرپٹ اداروںکااحتساب وعوامی مسائل حل اولین ترجیح ہے٬ تاج حنفی

انتخابات جیتے توNA-258 کوترقی کے نئے سفرپرگامزن کرینگے٬معززین وعوام سے گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)کراچی کے علاقہ NA-258 میںہونے والے ضمنی انتخابات میںعلامہ اورنگزیب فاروقی کی جانب سے اہلسنّت والجماعت کے نامزد کردہ امیدوارعلامہ تاج محمدحنفی نے حلقے کے دورے پرمختلف علاقوںکے معززین اورعوام الناس سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عاوم تعاون سے انتخابات جیتے توNA-258 کوترقی کے نئے سفرپرگامزن کرینگے٬یہاںکے بنیادی مسائل کوترجیحی طورپرحل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے٬ان شاء اللہ العزیزعوام کوکسی صورت مایوس نہیںکرینگے٬جوادارے عوامی مسائل حل میںرکاو ٹ ہیںان کاکڑااحتساب ہوگا٬ملک میںنظام اسلامی بطرزخلافت راشدہؓکے نفاذکیلئی30سال سے جدوجہدکررہے ہیںاوراس جدوجہدمیںہم نے ہزاروںکارکنان٬علماء٬طلباء٬ڈاکٹرز٬انجینئرزکی قربانیاںپیش کی ہیں٬اگردھاندلی نہ کی گئی اورہمارے راہ میںرکاوٹ نہ ڈالی گئی توان شاء اللہ بھاری اکثریت سے ہم انتخابات میںکامیابی حاصل کرینگے٬انہوںنے اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے نام نہادفورتھ شیڈول کی آڑمیںقائدین اہلسنّت کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے اورعلامہ محمداحمدلدھیانوی کے بلاک قومی شناختی کارڈکی بحالی کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس سے عوام اہلسنّت میںپھیلی بے چینی کاخاتمہ ہوگا٬حکومت کوبھی چاہیے کہ ایسے افسران اورلوگوںپرکڑی نظررکھے جوپرامن لوگوںکے نام فورتھ شیڈول میںڈال کرملک میںانتشارپھیلانے کی سازشوںمیںمصروف ہیں۔