افغان خاتون شربت گلہ کوشناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے سابق اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) افغان خاتون شربت گلہ کوشناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے تین سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے افغان خاتون شربت گلہ کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں تین سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملوث قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

نامزد ملزمان میں ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے مطابق تینوں ملزمان روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ نادرا حکام کی جانب سے دو ہزار چودہ میں شربت گلہ اوراس کے دیگررشتہ داروں کوشناختی کارڈ جاری کئے گئے تھے۔ شربت گلہ ’نیشنل جیوگرافک‘ کے جریدے پرچھپی تصویر سے دنیا بھرمیں مشہور ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :