پی ٹی آئی کا 2نومبر کیلئے پلان 'ای' اور' بی' تیار ٬ اسلام آباد کیلئے قذافی سٹیڈیم سے جلوس کی روانگی متوقع
وزراء کو عمران خان فوبیاہو چکا ٬ نواز شریف مگر مچھ آنسو بہانے کی بجائے عوام کو جواب دیں ‘عبدالعلیم خان جہانگیر ترین کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے اہم اجلاس و صلاح مشورے ٬ عمران ٹائیگر فورس و آئی ایس ایف کے اجلاس
جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی طرف سے 2نومبر کو لاک ڈاؤن اسلام آباد کیلئے مختلف پلان تشکیل دیے جا رہے ہیں جن کے مطابق حکومت کی طرف سے پکڑ دھکڑ کی شکل میں سیالکوٹ ٬گجرانوالہ یا کسی اور شہر سی جانے کے ہنگامی طور پرانتظامات کیے جائیں گے پی ٹی آئی نے پلان اے اور بی تیار کر لیے ہیں اور امکان یہی ہے کہ 2نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور سے مرکزی جلوس اسلام آباد کا رخ کرے گا ۔
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزراء کو عمران فوبیا ہو چکا ہے جو سرکاری سرگرمیاں چھوڑ کر ہر 2گھنٹے بعد پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بیٹھ جاتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمران خاطر جمع رکھیں عوام اب رکنے والے نہیں اور 2نومبر حکمرانوں کا یوم حساب بن کر رہے گا ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے میں سنٹرل پنجاب کے اضلاع سب سے آگے ہوں گے اور حکمرانوں کو تلاشی یا رخصتی پر مجبور کر کے دم لیں گے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم ساڑھی3برسوں تک وزارت عظمیٰ" انجوئے "کرنے کے بعد اب مگر مچھ کے آنسو بہانے سے باز رہیں اور عوام کو اپنی نا اہلی اور ناکامی کی اصل وجوہات سے آگاہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ 1985سے برسر اقتدار خاندان ٹسوے بہا کر مظلوم نہیں بن سکتا عوام ان کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع پارٹی رہنماؤں کے مشاو ر تی اجلاس سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی زیر صدارت منعقد ہوئے جہاں عبدالعلیم خان نی2نومبر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طالب علموں نے گلریز اقبال کی سربراہی میں صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات میں یقین دلایا کہ 2نومبر کو نوجوانوں کا ہرآول دستہ سب سے آگے ہو گا اور ماضی کی طرح عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے ۔ایم پی اے شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے عمران ٹائیگر فورس کی صدر ثانیہ کامران اور سید راشد ریاض نے بھی عبدالعلیم خان سے اجلاس منعقد کیا اور 2نومبر کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا سنٹرل پنجاب کے اضلاع قصور ٬ننکانہ صاحب ٬شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ساتھیوں سمیت چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں صدر سنٹرل پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور شرکت کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.