شراب خانوں کی بندش کا سندھ ہائیکورٹ فیصلہ تاریخی ہے٬ ڈاکٹر فرید پراچہ

ر دیگر صوبوں کی حکومتیں بھی خدائی احکامات پر عمل درآمد کریں٬بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے شراب خانوں کی بندش کے سلسلہ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عدالتی احکامات کا انتظار کرنے کی بجائے خدائی احکامات پر عمل درآمد کریں اور شراب خانوں پر ہی نہیں ٬ شراب کی فیکٹریوں اور شراب کی درآمد پر بھی مکمل پابندی عائد کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ مسیحی اور ہندو کمیونٹی اور ان کے رہنمائوں کی طرف سے بار بار اعلانات سامنے آچکے ہیں کہ ہمارے مذاہب میں بھی شراب پر مکمل پابندی ہے اور ہمارا کوئی بھی مذہبی تہوار ایسا نہیں کہ شراب نوشی جس کا حصہ ہو ۔انہو ں نے کہاکہ اپنی شراب نوشی کے لیے اقلیتوں کا نام لینے والے اقلیتوں کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں لہذا ملک بھر میں شراب کے لائسنسوں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ۔۔۔۔اعجاز خان