وزیر داخلہ کا خاتون صحافی سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:04

وزیر داخلہ کا خاتون صحافی سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) وزیر داخلہ نے خاتون صحافی سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نادرا کے دفتر کے باہر خاتون رپورٹر سے بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے. وزیر داخلہ نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ میڈیا نمایندگان سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔