پشاور٬ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون پولیس کو مطلوب49 اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون تیز کرتے ہوئے گزشتہ 20دنوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میںمختلف کاروائیوں کے دوران راہزنی٬ڈکیتی٬اغوائیگی٬قتل قدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب49 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز مزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ 20دنوں کے دوران ضلع بھر کے ایس پیز کی نگرانی میں تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت٬ ایس ایچ او ز اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیموں نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں٬ چھاپوں٬ناکہ بندیوںاور سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کے دوران راہزنی٬ڈکیتی٬اغوائیگی٬قتل قدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میںمطلوب49 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے انہیں جیل منتقل کئے گئے ہیں۔

۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے اشتہاری مجرمان٬ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی ۔۔

متعلقہ عنوان :