حکومت نے وفاقی دارالحکومت عدالتوں میں پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) حکومت پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں میں پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کیڈ سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کردی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے وکلا پمز اسپتال اور پولی کلینک میں مفت علاج کراسکیں گے تاہم مفت علاج کے حصول کے لئے وکلا کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :