Live Updates

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورمصطفیٰ کمال کی ایک دوسرے پرالزام تراشی

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورمصطفیٰ کمال کی ایک دوسرے پرالزام تراشی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعشرت العباد اورمصطفی کمال نے ایک دوسرے پرسنگین الزامات لگائے٬ دونوں نے جو الزامات ایک دوسرے پرلگائے ہیں اس سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال متاثرہوئی ہے٬ گورنرسندھ اورمصطفٰی کمال کے الزامات نے واضح کردیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دارکون ہے۔

تحریک التوا میں کہا گیا کہ 12 مئی اورسانحہ بلدیہ کوبھلایا نہیں جا سکتا٬ گورنرسندھ اور مصطفی کمال پہلے کیوں خاموش تھے اور گورنرسندھ فوری مستعفی ہوجائیں۔

(جاری ہے)

تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ گورنرسندھ اورمصطفٰی کمال کو کراچی بد امنی کیس میں شامل تفتیش کرے اور عدالتی کمیشن تشکیل دے کر الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔واضح رہے کہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے چند روز قبل گورنر سندھ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں رشوت العباد کہا تھا جس پر گورنر سندھ نے اپنی چودہ سالہ خاموشی کو توڑتے ہوئے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال پر ملائیشیا اور دبئی پیسے بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔#

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات