گورنر سندھ اور مصطفی کمال کے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

بلدیہ فیکٹری متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی میں بے قاعدگی کی تحقیقات تیز کر دی گئیں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال کے ایک دوسرے پر الزامات کے بعد بلدیہ فیکٹری متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی میں بے قاعدگی کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹائون فیکٹری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے معاضوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔ بلدیہ فیکٹری متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگیوں کا بینک ریکارڈ منگوایا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے چائنا کٹنگ سے متعلق تحقیقات میں بھی تیزی لائی جائے گی۔ 12 مئی 2007 کے واقعے کی بھی خصوصی ٹیم سے تحقیقات کرانے کا امکان ہے۔