اصل سر پرائز عوامی تحریک کے کارکن دیں گے ٬پی اے ٹی پنجاب کا ہنگامی اجلاس
ڈاکٹر طاہر القادری کے اشارے کے منتظر ہیں ,کارکن اور کنٹینر تیار ہے‘صوبائی صدر بشارت جسپال
جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:53
(جاری ہے)
صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری مشتاق نو ناری ایڈووکیٹ ٬راجہ زاہد٬ساجد بھٹی٬خان عبد القیوم٬ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو ٬قاری مظہر فرید٬شاہد شاہ٬وسیم ہمایوں٬عارف چودھری٬میاں عبد القادر٬میاں اشرف ٬میاں ریحان مقبول٬آصف سلہریا ٬محمد مشتاق و دیگر نے شرکت کی۔
صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکمران جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی اشاعت میںرکاوٹ مت بنیں اور اسے فی الفور پبلک کیا جائے ٬اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے کسی کو خاطر میں نہ لائے جانے کے بیان پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اس جرات کا اظہار سانحہ ماڈل ٹائون جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی اشاعت کاحکم دے کر کیا جائے ۔ رہنمائوں نے کہاکہ چیف جسٹس اپنے معزز ججز کے ساتھ ہیں تو انصاف کی جرات مندانہ فراہمی پر پنجاب کے دس کروڑ عوام انکے ساتھ ہوں گے ۔شرکاء اجلاس نے کہاکہ14 بے گناہوں کا خون قاتلوں کو ہضم نہیں ہو گا ۔خان عبد القیوم نے کہاکہ ظلم اور نا انصافی حد سے بڑھ گئی٬اب قاتل حکمران اللہ اور اسکی مخلوق کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے ۔اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ عوام دشمن فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.