فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے بلاک کیے گئے 2ہزار شناختی کارڈز دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے بلاک کیے گئے پاسپورٹس بھی بحال کیے جائیں گے‘ ذرائع نجی ٹی وی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:52

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے بلاک کیے گئے 2ہزار شناختی کارڈز دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ٬ بلاک کیے گئے پاسپورٹس بھی بحال کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نا درا کی جانب سے دوہزار کے قریب افراد کے شناختی کارڈز بلا ک کیے گئے تھے اوران افراد کی شہریت بھی عارضی طورپر منسوخ کر دی گئی تھی ۔تاہم اب وزارت داخلہ کی جانب سے شیڈول فورتھ میں شامل افراد کے بلاک کیے گئے 2ہزار شناختی کا رڈز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلاک کیے گئے پا سپورٹس بھی فوری طورپر بحال کیے جائیں گے ۔صوبائی سطح پر شیڈول فورتھ کی فہرستوں کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :