حکمران ماہی گیروں کو آباد کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام سازش کی کررہے ہیں ٬رمضان بلیدی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) حکمران اپنی ذاتی مفادات کی خاطر سندھ کو عالمی یتیم خانہ سمجھ کر ماہگیروں کو آباد کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام سازش کی کررہے ہیں ٬ اس عمل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا٬ سندھ صوفیوں کی پرامن دھرتی ہے٬ غیر مقامی آباکاری کے باعث سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں کا امن تباہ ہو رہا ہے٬ ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی وائیس چیئرمین رمضان بلیدی٬ امیر قمبرانی٬ علی بخش مگسی اور ڈاکٹر دائود آتھو نے اپنے ایک مشترکہ پریس بیا ن میں کیا٬ رہنمائوں نے مزید کہا کہ1954ء کے بعد سندھ میں آنے والے غیر مقامی لوگوں کوفوری طور پر نیکالی دی جائے٬ سندھ دھرتی پر کسی بھی غیر سندھی یا پناھگیر کا بوجھ مزید برداشت نہیںکیا جا سکتا٬ چاہے وہ وزیرستان کا ہو یا دھلی کا انہیں فوری طور پر سندھ سے نیکالی دی جائے٬ مرکزی رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی غیر مقامی آبادکاری کے باعث امیر سندھ کے غریب لوگ بھوک اور بدحالی کی وجہ سے آئے روز خودکشیاں اور اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں٬ معلوم نہیں کہ حکمران کس لالچ کی بنیاد پر ملک کے دیگر صوبوںسے آنے والے لوگوں کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں٬ جبکہ سندھ کے حقیقی وارث سندھی روزگار سمیت دیگر تمام سہولیات سے محروم ہیں٬ اگر حکمرانوں کو سندھی عوام سے تھوڑی بھی ہمدردی ہے تو سندھ میں آباد غیر سندھیوںکے بوجھ کو فوری طور پر کم کیا جائے اور سندھیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ٬ سندھ نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہمارے بڑے بزرگوں نے ہمدردی کے طور پر جن کو اپنی سندھ دھرتی پررہنے کیلئے جگہ دی اور ساتھ میں کھانے کیلئے کھانہ دیا آج وہ ہی سندھ کے مالک ہونے کے دعوے کرتے ہیں اور سندھ کی تقسیم کی بات کررے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ سندھیوں نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے٬ مزید سندھی قوم غیر مقامی لوگوں کو اب برداشت نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :