سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم دینے والے اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں٬ ریحان ہاشمی
جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:42
(جاری ہے)
انہوں نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو انکی اعلیٰ کارگردگی پر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا٬ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے جن میں تعلیم سے محبت اور حب الوطنی کا درس دیا گیا۔
اس تقریب میںپاک چین دوستی کے موضوع پر خصوصی ٹیبلوز میں طلباء نے سفید لباس میں ملبوس ہری اور سرخ چھتری استعمال کرکے تقریب میں رنگ بکھر دیئے۔ تقریب کا اہتمام انتہائی منظم طریقے سے کیا گیاتھا۔ طلباء و طالبات کوخصوصی گائون اور گریجویشن کیپ دی گئی تھیں جنہیں پہن کر طلباء نے تقریب میں شرکت کی۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے کسی یونیورسٹی میں کنوینشن تقریب منعقد ہورہی ہے۔ بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے طلباء و طالبات میں شیلڈ٬ اسناد اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین٬ جمال احمد٬ عظیم فاروقی ٬وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ٬میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد وسیم سومرو٬ ضلع وسطی کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین ٬وائس چیئرمین ٬یوسی پینل٬ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈسٹر کٹ سینٹرل سہیل رعنا ٬اساتذہ ٬والدین اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی تعلیم اساتذہ اور اسکولوں کی بہتری کے لئے انقلابی اخدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انکے نزدیک بلدیہ وسطی کہ زیراہتمام چلنے والے اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی زیادہ سے زیادہ حاضری کے لئے خصوصی منصوبہ بندی ضروری ہے٬قابل اساتذہ اور طلباء و طالبات کو سراہنے کے لئے تقریب کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے امید کی جاسکتی کہ ریحان ہاشمی کی خصوصی توجہ بلدیاتی اسکولوں کی حالت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی تقریب میں میٹرک کے 58 طلباء وطالبات کو اے ون اور اے گریڈحاصل کرنے پر شیلڈ ٬اسناداور تحائف پیش کئے گئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.