ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کا نئے انکم ٹیکس قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

24 اکتوبر کو لاہور میں اور 27اکتوبر کو اسلام آباد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی٬مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ایف بی آر دفاتر کے گھیراؤ کا فیصلہ 86 سے رائج ڈپٹی کمشنر ویلیوایشن نظام پورے ملک کیلئے بہتر اور قابل قبول ہے ٬ (DECLAREA)کے احتجاجی کنونشن میں قراردادوں کی منظوری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ملک بھر کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس نے نئے انکم ٹیکس قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیاہے ٬ جس کے تحت 24 اکتوبر کو لاہور میں اور 27اکتوبر کو اسلام آباد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جبکہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اگلے مرحلے میں تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں اور تاجر برادری سے رابطے کرکے اپیل کی جائے گی کہ وہ ہمارا ساتھ دیں ٬ تمام وزرائے اعلی سے قوانین کے خاتمے کی درخواست کی جائے گی اور ملک بھر میں ایف بی آر کے تمام دفاتر کا گھیرا$ بھی کیا جاسکتا ہے۔

جمعرات کی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس (DECLAREA)کی جانب سے منعقدہ احتجاجی کنونشن میں ملک بھر سے آئے ہوئے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے خطاب کیا اور مشترکہ قرارداد منظور کی گئیں ۔کنونشن سے DECLAREA کے صدر راجہ مظہر حسین٬ اسلام آباد اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عبدالر$ف٬ راولپنڈی اسلام آباد کے DHA ویلی کے چیئرمین محمد طفیل ٬ DHA لاہور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر رفیق حسرت٬ جوہر ٹا$ن لاہور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شفقت بندیشہ ٬ بحریہ ٹاون لاہور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم ٬ پشاور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مظہر وکیل درانی ٬ گوادر اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر فیصل جمال دشتی٬ ڈی ایچ اے رہبرز ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر طاہر مسعود٬ نارتھ ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اور ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر قیصر نے خطاب کیا۔

قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ نئے انکم ٹیکس قوانین کو واپس لیا جائے٬ 1986 سے رائج ڈپٹی کمشنر ویلیوایشن نظام پورے ملک کیلئے بہتر اور قابل قبول ہے ٬ اسے ترامیم کے ساتھ جاری رکھا جائے ۔ نئے نظام میں ویلیوایشن کے ساتھ ٹیکس کو بھی دُگنا کردیا گیا ہے جس پر عمل کرنا نئے خریداروں کی سکت سے باہر ہے ۔ اس نظام کے باعث بینکوں میں لین دین نہ ہونے کے برابر ہے ۔

ایف بی آر حکام نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس سے مشاورت کیے بغیر ڈی ایچ سٹی اور بحریہ ٹا$ن کو بھی اپنے ویلیو ایشن ٹیبل میں شامل کرلیا جس کی وجہ سے یہاں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اسے ٹیبل سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ایف بی آر کی جانب سے ایک جائیداد کی دو دو الگ ویلیو ایشن ڈی سی اور ایف بی آر کا نظام رائج کردیا ٬ جس میں ویلیو ایشن کے ساتھ ٹیکس کو بھی دُگنا کردیا گیا ہے۔

ان قوانین کا سہارا لے کر ایف بی آر حکام ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اورنئے خریداروں کو ہراساں کررہے ہیں ٬جس کی وجہ سے ملک بھر میں جائیدادوں کی خریدو فروخت کا کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ اگر حکومت نے اس نظام کو ختم نہیں کیا توباقی 10 فیصد کاروبار بھی بند ہوجائے گا۔ ودہولڈنگ ایڈوانس انکم ٹیکس فائلر کیلئے دو فیصد سے کم کرکے اعشاریہ پانچ فیصد اور نان فائلر کیلئے 4 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کیا جائے۔ کنونشن کے اختتام پر ملک بھر سے آئے ہوئے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ آخر میں تمام عہدیداران نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :