دریائے شاہ عالم سے منسلک زرعی زمین کو سیراب کرنے کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا٬سکندر شیر پائو وزیر آبپاشی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیر پائو نے جمعہ کے روز مچنی پل ورسک پشاور کے مقام پر دریائے کابل اور دریائے شاہ عالم سے سیراب ہونے والی زرعی زمینوں کیلئے پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے دریائے کابل سے شروع کی گئی آبپاشی کی سکیم کامعائنہ کیااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ رواں موسم کی فصل متاثر نہ ہو اور کاشتکاروں کے مسائل حل ہو سکیں۔

اس موقع پر ایکسین ایریگیشن پشاور کینال اسعد زمان٬قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر٬سیف اللہ خان اورحاجی شفیع بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دریائے شاہ عالم اور منسلک نہروںمیں موجودہ موسم کے دوران آبپاشی کے لئے پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینوں کی فصلیں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے حکومت نے پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے دریائے کابل سے دریائے شاہ عالم اور دیگر نہروں میں پانی لانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جس پر تقریباً12لاکھ روپے لاگت آئیگی اور اس سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین سیراب ہوگی اور رواں موسم میں خاص کر گندم کی فصل متاثر نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کی سکیم ہے جس کی بہتر معیار کے ساتھ بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے منصوبے کاتفصیلی معائنہ بھی کیا