وفاقی حکومت اب تک مغربی روٹ پر صوبائی حکومت اور سیا سی جماعتوں کو مطمئن نہیں کر سکی ٬اسد قیصر
صوبے کی تمام سیاسی قوتیں مغربی روٹ کی تعمیر بارے یک زبان ہیں ٬اس سلسلے میں ہم اپنے دوٹوک مئوقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہوں گے٬سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن جماعتیں مغربی روٹ کو سی پیک کا مرکزی روٹ بنانے پرمتفق ہیں اور اس ضمن میں وہ خود تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی راہنمائوں کے ساتھ بھر پو رمشاور ت کر رہے ہیں تاکہ اس مسئلے کو وفاقی سطح پر اٹھانے اور صوبے کا مضبوط موقف پیش کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے ۔
اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت اب تک مغربی روٹ پر صوبائی حکومت اور سیا سی جماعتوں کو مطمئن نہیں کر سکی اور تکنیکی لحاظ سے روٹ کی تعمیر کی وضاحت نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف روڈنہیں بلکہ تمام لوازمات کے ساتھ مکمل مغربی روٹ چاہیئے ۔سپیکر نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان بھی صوبے کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے اور مغربی روٹ کے حوالے سے خیبر پختونخوا کا موقف پیش کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اور چینی سفیر سے ان کی ملاقات بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کا مئوقف واضح ہے ۔خیبر پختونخواکو مغربی روٹ سے محروم کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ صوبوں کو ان کا پورا حق دیناوفاق کی ذمہ داری ہے ۔خیبر پختونخوا اور فاٹا دہشتگردی سے بہت متاثر ہوئے ہیں جس سے معیشت پر بھی برے اثرات پڑے ہیں صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے مغربی روٹ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر ناگزیر ہے ۔سردار حسین بابک نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ صوبے کے حقوق کیلئے وہ کسی بھی مصلحت کا شکار نہ ہوں اور اپنی مرکزی قیادت کو بھی صوبے کے عوام کے تحفظات سے آگاہ کریں تاکہ صوبے کے مفادات کیلئے مشترکہ آواز ااٹھائی جائے ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کو راہداری منصوبے میں اس کا جائز حق دلانے سمیت صوبے کے دیگر حقوق کے لئے حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتیں متفقہ جدوجہد کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.