Live Updates

بیشک عمران خان کاآخری احتجاج ٬میں حکومت کیلئے سٹنگر میزائل بنا رہا ہوں گا‘ شیخ رشید

گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں ٬سمارٹ فون سے جیل سے ٹی وی پر آئیں گے‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیشک عمران خان نے اپنے دو نومبر کے احتجاج کو آخری قرار دیا ہے تاہم میں حکومت کے لئے سٹنگر میزائل بنا رہا ہوں گا ٬آج قوم کے پاس سنہری موقع ہے اس کے بعد سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کی باڈی لینگوئج بتا رہی ہے کہ وہ دو نومبر کے احتجاج سے خوفزدہ ہیں ۔

ہمیں گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں بلکہ اب تو بڑے سمارٹ فون آ گئے ہیں جیل سے ٹی وی پر آئیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ دو نومبر کو ڈو اینڈ ڈائی ہے ٬بیشک عمران خان نے اپنے دو نومبر کے احتجاج کو آخری قرار دیا ہے لیکن میں حکومت کیلئے سٹنگر میزائل بنا رہا ہوں گااور جب تک حکمرانوں کو سیاسی طور پر دفن نہیں کروں گا ان کا پیچھا نہیں چھو ڑوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :